زر مبادلہ کے ذخائر 8 سال کی کم ترین سطح پر آگئے

زر مبادلہ کے ذخائر 8 سال کی کم ترین سطح پر آگئے
بدترین معاشی بحران کے باعث اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 8 سال کی کم ترین سطح پر آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 8 سال کی کم ترین سطح پر آکر 6 ارب 11 کروڑ ڈالرز رہ گئے۔
مزید پڑھیں: ہماری زر مبادلہ کی ماہانہ شرح دو ارب ڈالر سے تجاوز کر رہی ہے، وزیرخارجہ
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ایک ہفتے میں 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کمی ہوئی۔
آخری مرتبہ اپریل 2014 میں زرمبادلہ کے ذخائر اس سطح پر آئے تھے۔
مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا
واضح رہے کہ رواں ماہ دسمبر کے آغاز میں زر مبادلہ کے ذخائر 78 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کمی سے 6 ارب 71 کروڑ 49 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

