سونے کی قیمت میں معمولی کمی

سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی صراف مارکیٹ میں آج بروز جمعرات سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سونے کی قیمت
کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 82 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ دس گرام سونا 171 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 56 ہزار 550 روپے ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
چاندی کی قیمت
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور فی تولہ چاندی کی قیمت 2050 روپے جب کہ دس گرام چاندی 1757 روپے 54 پیسے رہی۔
عالمی مارکیٹ
پاکستان کے برعکس عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1807 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں مزید 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 82 ہزار 800 اور دس گرام سونا 1 لاکھ 56 ہزار 821 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News