Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں 5 ارب روپے سے زائد اضافہ

حکومت  نے آئی ایم ایف  کی ایماء پر عوام پر کاری وار کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں 5 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اگلے 15 روز میں مجموعی طور پر 36 ارب روپے سے زیادہ لیوی وصول کرے گی۔

پیٹرول سے 25 ارب 96 کروڑ روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سے 10 ارب 18 کروڑ  روپے ریونیو جمع ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 12 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا  ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی 12 روپے 59 پیسے سے بڑھا کر 25 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر پہلے ہی 50 روپے  فی لیٹر ڈیویلپمنٹ لیوی وصول کی جارہی ہے۔ مٹی کے تیل پر لیوی 5 روپے 98 پیسے سے بڑھا کر 7 روپے ایک پیسہ کر دی گئی ہے۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 7 روپے 90 پیسے سے بڑھا کر 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستانی بحری تاریخ کا اہم سنگ میل، سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہچیسن پورٹ پر لنگر انداز
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version