Advertisement

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

سونے کی قیمت

آج بروز ہفتہ صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رواں ہفتے ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کبھی اتار تو کبھی چڑھاؤ دیکھا گیا جب کہ آج بروز ہفتہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سونے کی قیمت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 83 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

Advertisement

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونا 1 لاکھ 57 ہزار 665 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ

Advertisement

پاکستان کے برعکس عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سونے کی قیمت 6 ڈالرز اضافے سے 1824 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

گزشتہ روز فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے سے 1 لاکھ 84 ہزار 100 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ دس گرام سونا 1286 روپے اضافے سے 1 لاکھ 57 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version