Advertisement

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بڑی خبر، 10 ارب روپے سے زائد کا ریلیف مل گیا

کے الیکٹرک

 مہنگائی سے ستائے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، 10 ارب روپے سے زائد کا ریلیف مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: بجلی کے بلزمیں میونسپل ٹیکس کا معاملہ، کےایم سی کو جواب جمع کرانے کا حکم

نیپرا نے سماعت کے بعد کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔

بجلی کی قیمت میں کمی سے کراچی کے صارفین کو 10 ارب 61 کروڑ  روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

Advertisement

مزید پڑھیں: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اس موقع چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اگر وفاق کے الیکٹرک کو بجلی نہ دے تو وہ تو پس جائیں گے۔

نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version