Advertisement

ٹوئٹر کے بعد ’ایمیزون‘ نے بھی بھارتی ملازمین کو بری خبر سنادی

ٹوئٹر کے

ٹوئٹر کے بعد ’ایمیزون‘ نے بھی بھارتی ملازمین کو بری خبر سنادی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعد ایمیزون نے بھی بھارتیوں کو بڑا دھچکا دے دیا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوئٹر کے بعد دنیا کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم ایمیزون نے بھی اپنے بھارتی ملازمین کو نوکری سے بر طرف کرنا شروع کردیا ہے۔

ایمیزون کے سی ای او اینڈی جیسی نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ 18 جنوری سے شروع ہونے والی اپنی افرادی قوت سے 18 ہزار سے زیادہ ملازمین کو نوکری سے برخاست کردینگے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ برطرفی کمپنی میں کام کرنے والے کل ملازمین کا تقریباً 6 فیصد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ای کامرس جائنٹ ایمیزون بھی ٹیکس چوری میں ملوث

Advertisement

رپورٹ کے مطابق ان 18 ہزار میں سے ایک ہزار ہندوستانی ملازمین ہونگے۔

یاد رہےکہ اس سے قبل گزشتہ سال  ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریدنے کے بعد اس کے بھارتی نژاد سی ای او کو نوکری سے برخاست کیا گیا تھا جبکہ بھارت میں بھی ٹوئٹر کے متعدد ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: آئی فون 14 پرو کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version