Advertisement

ملک میں گندم اور آٹے کے بحران کا خدشہ

گندم

ملک میں گندم اور آٹے کے بحران کا خدشہ

ملک میں گندم اور آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث  شوگر ملز کے بعد فلور ملز کی جانب سے بھی گندم برآمد کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا۔

صوبائی محکموں کی جانب سے فلور ملز کو کوٹہ کے مطابق گندم مہیا نہ  کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

فلورز ملز کی جانب سے ملک میں گندم اور آٹے کی قلت کا خدشہ ظاہر  کرتے ہوئے  تین لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گھی، آٹا، تیل سب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا

Advertisement

فلور ملز ایسوسی ایشن کا  کہنا ہے کہ نجی شعبہ 3500 روپے فی من قیمت پر انتہائی کم مدت میں گندم درآمد کر سکتا ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تمام صوبائی محکمہ خوراک کو کوٹہ کے مطابق گندم جاری کرنے کا پابند کیا جائے۔ گندم کی سب سے زیادہ قلت بلوچستان میں ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ صوبوں کی جانب سے گندم کی نقل وحمل پر عائد اعلانیہ و غیر اعلانیہ پابندی ختم کی جائے۔

دوسری جانب ذرائع وزارت قومی تحفظ خوراک کا کہنا ہے کہ  ملک میں اپریل تک گندم ضرورت کے مطابق موجود ہے۔

مزید پڑھیں: مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا

ذرائع وزارت قومی تحفظ خوراک کا کہنا ہے کہ  ملک میں 96 لاکھ 15 ہزار 688 ٹن گندم موجود ہے۔ ملک میں 16 لاکھ ٹن گندم کی قلت ہے۔ حکومت نے 9 لاکھ 26 ہزار 171 ٹن گندم برآمد کی۔

Advertisement

ذرائع وزارت قومی تحفظ خوراک کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے پاس 50 لاکھ 48 ہزار اور پاسکو کے پاس 36 لاکھ 69 ہزار 454 ٹن گندم موجود ہے۔ حکومت کو عالمی مارکیٹ سے گندم 4300 روپے فی من میں پڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version