Advertisement

گھی، آٹا، تیل سب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا

گھی

گھی، آٹا، تیل سب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا

ملک بھر میں مہنگائی کی لہر نے عوام کا جینا مشکل کردیا، گھی، آٹا، تیل سب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں  مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، تیل اور گھی کی قیمتوں میں  80 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ ہوگیا۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ تیل کی فی لیٹر قیمت میں 50 سے 80 روپے تک اضافہ ہوا ہے جس کے بعد  تیل فی لیٹر قیمت 394 روپے تک اور  پانچ لیٹر تیل کی قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

ڈیلرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ  ہوسکتا ہے۔

Advertisement

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ  گھی کی فی کلوگرام قیمت میں 30 سے 50 روپے تک اضافہ ہوا ہے جس کے بعد  مارکیٹ میں فی کلوگرام گھی کی قیمت 370 سے 390  روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ میں گندم کی زخیرہ اندوزی کی وجہ سے آٹے کا بحران برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیرخزانہ کا اہم اعلان

حیدرآباد میں آٹا چکی پر 10 کلو آٹے کا تھیلہ 1330 روپے میں  جبکہ دکانوں پر آٹے کا 10 کلو کا تھیلہ 1350 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

آٹے کی قیمت 140 روپے فی کلو ہونے کے بعد عوام کا پارہ ہائی ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version