حکومت آئی ایم ایف کو اہداف میں نظرثانی کیلئے قائل کرنے میں ناکام

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پا گئے
حکومت آئی ایم ایف کو اہداف میں نظرثانی کے لیے قائل کرنے میں ناکام ہوگئی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف حکام نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اہداف پورے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل دیے گئے اہداف پورے کیے جائیں۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرائط پر گیس سیکٹر کا 14 سو ارب گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ قرض کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات سے قبل اہداف پورے کیے جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں سیلاب کے بعد کی صورتحال کے باجود آئی ایم ایف اہداف میں نظرثانی نہیں کرنا چاہتا۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی صنعتوں پر ٹرن اوور ٹیکس عائد کرنے کی شرط
ذرائع وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ اہداف پورے کیے بغیر آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیں ہو سکے گا۔ وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کو اہداف میں نرمی کے لیے درخواست کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News