ملک میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

ملک میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت
ملک میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی وسائل سے توانائی کی کمی کو کم کرنے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
سندھ میں ماڑی غازیج-1 میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں گیس کا بدترین بحران جاری
ترجمان ماڑی پیٹرولیم نے بتایا کہ دریافت ضلع گھوٹکی، سندھ میں واقع ماڑی ڈی بلاک میں ہوئی ہے۔ذخائر میں گیس کے بہاؤ کی شرح 5.1 ملین معیاری کیوبک فٹ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ماڑی غازیج-1 کی تلاش کے لیے کنویں پر 24 نومبر 2022 کو کام کا آغاز کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت
ترجمان ماڑی پیٹرولیم ماڑی غازیج پر ایک ہزار 15 میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی۔
ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا مزید کہنا ہے کہ نئی دریافت سے ملک کے ہائیڈرو کاربن ذخائر کی بنیاد میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News