Advertisement

امپورٹرز کا احتجاج رنگ لے آیا، اسٹیٹ بینک نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسٹیٹ بینک

امپورٹرز کا احتجاج رنگ لے آیا اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدات کی پیشگی شرط ختم کرتے ہوئے بینکوں کو تمام درآمد کنندگان کو ون ٹائم درآمد کی سہولت فراہم  کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ سہولت ان درآمد کنندگان پر ہوگی جو 180 دن یا اس کے بعد ادائیگی کی شرط کو بڑھا سکتے ہیں۔مرکزی بینک نے درآمدات کی پیشگی منظوری کی شرط واپس لے لی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ اسٹیٹ بینک کا انتہائی اہم اعلان

اسٹیٹ  بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ خوراک، دوا سازی، توانائی درآمدات کو ترجیح دیں۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ سہولت ان پر بھی ہو گی جن کا مال پہلے سے ہی بندرگاہ پر پہنچ چکا ہے۔ بینکس صارفین کو کہیں کہ درآمدی لین دین سے پہلے بینکوں کو مطلع کریں تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں کو برآمدی دستاویزات کلیئر کرنے کا طریقہ کار فراہم کیا ہے۔ بینکوں کو خوراک، دوائیں، توانائی وغیرہ کی درآمدات کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کاروباری طبقے نے بندرگاہ پر درآمدی مال پھنسنے کی نشاندہی کی تھی۔ شپنگ دستاویزات کلیئر نہ ہونے کے سبب بندرگاہ پر مال پھنسا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر لائیں، انعام پائیں: اسٹیٹ بینک نے نئی پالیسی متعارف کرادی

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک زر مبادلہ کا انتظام کر کے ادائیگی کرنے والوں کے دستاویزات کلیئر کریں۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 18 جنوری یا اس سے پہلے منگوایا گیا پورٹ پر پڑا سامان 31 مارچ تک کلیئر کرنے کی ہدایت  بھی کی ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت ہے کہ پورٹ پر پہنچی شپمنٹ کے دستاویزات پروسس اور کلیئر کریں۔ بینکوں کو ہدایت ہے کہ اپنے صارفین کو درآمدی سامان خریدنے سے پہلے اجازت لینے کا پابند بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version