زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی
زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 11 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگئے۔
بینکنگ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں ایک ارب 230 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس 4 ارب 34 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات پر ڈیڈلاک برقرار
کمرشل بینکوں کے ذخائر 20 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 84 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
ملک کے مجموعی ذخائر ایک ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی سے 10 ارب 18 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: بلوم برگ نے پاکستانی معیشت پر تازہ رپورٹ جاری کردی
واضح رہے کہ 28 فروری 2014 کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 9 کروڑ ڈالر کی سطح تک گر گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

