Advertisement

ایف بی آر ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے، چیئرمین ایف بی آر

ایف بی آر

ایف بی آر ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے، چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ایک اور کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے مسائل سنے اور ان کے ازالے کے لیے فوری ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ  ایف بی آر ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ ٹیکس کے بارے میں مسائل کے حل کے لیے ٹیکس دہندگان اپنے قریبی ریجنل ٹیکس آفس اور کلکٹریٹ آف کسٹمز کا دورہ کریں۔

Advertisement

عاصم احمد نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس سروسز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنا کر ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  کھلی کچہری سے فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی پر بھی نظر رکھی  جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایف بی آر کی شو گرملز کی موثر نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت

چیئرمین ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو بہتر سروس ڈیلیوری کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے تحفظات کو بروقت دور کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

کھلی کچہری کے ذریعے ٹیکس دہندگان اپنے تحفظات براہ راست چیئرمین ایف بی آر تک پہنچا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version