ملکی ایئرپورٹس سے ڈالر اور غیر ملکی اسمگلنگ روکنے کیلئے اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان
ملکی ایئرپورٹس سے ڈالر اور غیر ملکی اسمگلنگ روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) شعبہ کارگو میں بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے سی اے اے کو خط لکھ دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اسٹیٹ بینک نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کارگو ایکسپورٹ سیکشن میں اسٹیٹ بینک بوتھ کے لیے جگہ فراہم کی جائے۔
خط میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کسٹمزکے ساتھ کرنسی اسمگلنگ روکنے اور ایکسچینج کمپنیوں کی سخت نگرانی کرے گی۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے؛ قیمت آسمان پر پہنچ گئی
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کارگو سیکشن میں بوتھ قائم کرنے سے فارن کرنسی ایکسچینج ایکسپورٹ کرنے میں ایکسچینج کمپنیز کو بھی مدد ملے گی۔
اسٹیٹ بینک کے فارن ایکسچینج آپریشنز کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے سی اے اے شعبہ کمرشل حکام کو خط لکھ کر فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News