Advertisement

گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے سب کو سبسڈی نہیں دی جا سکتی، ڈاکٹر عائشہ غوث

ڈاکٹر عائشہ غوث

گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے سب کو سبسڈی نہیں دی جا سکتی، ڈاکٹر عائشہ غوث

وزیرمملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے سب کو سبسڈی نہیں دی جا سکتی۔

اسلام آباد  میں وزیرمملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرط پر امیر طبقے کے لیے بجلی کی سبسڈی ختم کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ غوث کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار مہنگی  ہے، سستی بجلی فراہم کرنا ملک برداشت نہیں کر سکتا۔ گردشی قرضہ کم کرنے  کے لیے سب کو سبسڈی نہیں دی جا سکتی۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمت میں دس روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ  امیر طبقے  کے لیے اب بجلی پر سبسڈی نہیں دی جائے گی۔ حکومت کو ملک کی ترقی اور غریب آدمی  کے لیے سوچنا ہے۔

Advertisement

وزیرمملکت برائے خزانہ کا  کہنا تھا کہ توانائی  کے شعبے میں سبسڈی صرف غریب آدمی  کے لیے ہو گی۔ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ  توانائی  کے شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے  کے لیے پلان آئی ایم ایف  سے شیئر کیا ہے۔ وزارت توانائی اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات آج بھی ہوں گے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان

انہوں نے کہا کہ    آئی ایم ایف کی جانب سے ریفامز سمیت دیگر شرائط بھی ہیں، معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف وفد  سے شرائط پر نرمی  کے لیے  بھی بات کی ہے۔

 وزیر مملکت برائے خزانہ نے مزید کہا کہ   آئی ایم ایف کے میڈیم ٹرم فریم ورک پر بھی بات ہو گی۔  آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں اچھے نتائج کی امید نظر آ رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version