مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ

ماہ اکتوبر میں مہنگائی میں 1.08 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
ضمنی بجٹ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں مزید کمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور منی بجٹ کے باعث ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2.89 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 38.42 فیصد تک پہنچ گئی۔
ایک ہفتے میں 34 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایک ہفتے میں مرغی، گھی، خوردنی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: جون 2023 تک آئی ایم ایف کا قرض پروگرام ختم ہو جائے گا
5لیٹر برانڈڈ خوردنی تیل کی قیمت تین ہزار سے بڑھ گئی۔برانڈڈ خوردنی تیل کی قیمت میں ایک ہفتے میں 243 روپے تک کا اضافہ ہوا۔
ایک کلو گھی کی قیمت میں 44 روپے تک اضافہ ہوا جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت ایک ہفتے میں 31 روپے تک بڑھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

