سیلز ٹیکس 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردیا گیا

سیلز ٹیکس 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردیا گیا
سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام اشیاء پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا۔
سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے سے تمام پیکڈ کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر سامان کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
ڈبے والا دودھ، بسکٹ، جام، ٹافیاں، گھی، خوردنی تیل اور چائے مہنگی ہوگئی۔ تمام میک اپ کا سامان، شیمپو، صابن، ہئیر کلر پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ایس ٹی میں ایک فیصد اضافے سے حکومت کو رواں مالی سال 64 ارب روپے کی اضافی آمدن ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیری مافیا نے حکومتی رٹ کو پھر چیلنج کردیا، دودھ کی قیمت میں اضافے کا اعلان
کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ، گیجٹس، موبائل، اسمارٹ فونز، آئی پوڈز، ٹی وی، ایل ای ڈی، ایل سی ڈی ، جوسر، بلینڈرز، شیکرز سمیت دیگر الیکٹرونکس مشینری پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا۔
پرفیوم، برانڈڈ عطر، گاڑیوں کے شیمپو، گاڑی چمکانے کی کریم اور دیگر سامان پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیاگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

