Advertisement

آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی کا مطالبہ کردیا

آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے سخت مانیٹری پالیسی کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ورچوئل مذاکرات ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مذاکرات میں سخت مانیٹری پالیسی کا مطالبہ کردیا۔ مانیٹری پالیسی سخت کرنے سے شرح سود بڑھنے کا امکان ہے۔

 ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے کچھ روز قبل 258 ارب روپے کے ٹی بلز بھی فروخت کیے۔ اسٹیٹ بینک نے 3 ماہ کی شارٹ ٹرم ٹی بلز 19.95 فیصد پر فروخت کیے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 75 فیصد تک اضافے کا امکان

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود 17 فیصد عائد کر رکھی ہے۔اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود سے 2.9 فیصد زیادہ سود پر ٹی بلز کی فروخت کی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں مانیٹری پالیسی کے نکات پر بھی بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف کا مہنگائی کے حساب سے مانیٹری پالیسی میں سختی کے لیے دباؤ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version