بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری

بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری
مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے 79 پیسے کمی
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں آئندہ 4 ماہ میں کی جائیں گی۔رقم پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض پر سود کی مد میں وصول کی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے کابینہ ڈویژن کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین سے اضافی سرچارج کے ذریعے مارچ سے جون 2023 کے دوران وصولیاں کی جائیں گی۔ بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھانے پر اتفاق
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ایک روپے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ ایک روپے فی یونٹ کا اضافی سرچارج آئندہ مالی سال 2023-24 کے لیے لاگو ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وصولیاں 300 سے کم یونٹ والے بجلی صارفین سے نہیں کی جائیں گی جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی اضافی سرچارج کا اطلاق ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News