Advertisement

آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کر دی

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کر دی

عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت کے لیے بڑے خطرات کی نشاندہی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کی جانب سے کی جانے والی نشاندہی میں معاشی اصلاحات میں تاخیر، قرضوں اور مہنگائی میں اضافہ، زرمبادلہ ذخائر میں کمی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: ایک ہفتے میں ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ

آئی ایم ایف نے موجودہ معاشی و مالی مشکلات کی بڑی وجہ قرض پروگرام پر موثر عمل نہ  ہونے کو قرار دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو آئندہ ہفتے ریونیو بڑھانے  کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

Advertisement

آئی ایم ایف نے سگریٹس اور فضائی ٹکٹ پر ٹیکس برھانے کی تجویز دی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمت میں دس روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے تجویز میں کہا ہے کہ فضائی ٹکٹ پر 17 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  لگانے اور مہنگے سگریٹس پر 50 پیسے فی اسٹک ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی جائے۔

آئی ایم ایف نے انرجی ڈرنکس پر ٹیکس بڑھانے اور بینکوں کی آمدن پر لیوی لگانے کی  بھی تجویز دی ہے۔

اس کے علاوہ  پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی میں مزید اضافہ اور 17 سے 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version