گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر آگئی

گاڑی کے شوقین افراد کیلئے انتہائی بری خبر آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
حال ہی میں معروف کار ساز کمپنی ہنڈا اٹلس نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، ہنڈا اٹلس کار نے مختلف ماڈلز پر 2 لاکھ 50 ہزار سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔
معروف کار ساز کمپنی ہنڈا اٹلس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت بڑھنے، تبدیل ہوتے کاروباری حالات اور سیلز ٹیکس میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
سٹی منیول 1.2 کی قیمت 2.50 لاکھ روپے اضافے سے 45 لاکھ 79 ہزار روپے ہوگئی۔
سٹی ماڈل 1.2 سی وی ٹی دو لاکھ 60 ہزار روپے اضافے سے 47 لاکھ 29 ہزار روپے کی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں؛ ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی
سٹی 1.5 سی وی ٹی 3 لاکھ روپے اضافےسے 54 لاکھ 19 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔
بی آر وی سی وی ٹی 3 لاکھ روپے اضافے سے 59 لاکھ 49 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔
سوک اوریل 1.5 سی وی ٹی 5 لاکھ روپے اضافے سے 80 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی۔
سوک ماڈل آر ایس 5.50 لاکھ روپے مہنگی ہوکر 91لاکھ 99 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔
سوک 1.5 سی وی ٹی 4.50 لاکھ روپے اضافے سے 77 لاکھ 79 ہزار روپے میں ملے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News