Advertisement

حکومت کا گیس کی قیمت میں اضافے سے گردشی قرض کم کرنے کا فیصلہ

گیس

حکومت کا گیس کی قیمت میں اضافے سے گردشی قرض کم کرنے کا فیصلہ

حکومت  نے گیس کی قیمت میں اضافے سے گردشی قرض کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گیس اور پیٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرض ختم کرنے لیے تجاویز پیش کردی گئیں۔

وزارت پیٹرولیم کی تیار کردہ تجاویز  میں کہا گیا ہے کہ  جنریشن کمپینوں کا کنٹرول پی ایس او کے حوالے کیا جائے گا جبکہ  نندی پور پاور پلانٹ کو بھی پی ایس او اے حوالے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کے چولہے پر کھانا پکانا کتنا نقصان دہ ہے؟ نئی تحقیق

وزارت پیٹرولیم کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ  اس اقدام سے پی ایس او کا 148 ارب  روپے کا گردشی قرض ختم ہوگا ۔

Advertisement

مجموعی طور پر گیس اور پیٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرض 1615 ارب روپے ہے۔

رواں سال پی ایس او کے گردشی قرض میں  100ارب  روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد  پی ایس او کا گردشی قرض 618 ارب  روپے سے بڑھ کر 718 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرائط پر گیس سیکٹر کا 14 سو ارب گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم

دستاویز کے مطابق  حکومت فوری طور پر گیس سیکٹر کا گیارہ سو ارب کا گردشی قرض ختم کرنا چاہ رہی ہے۔ حکومت گیس کے گردشی قرض کو پانچ سو ارب تک لانا چاہتی ہے۔ باقی گیس سیکٹر کا گردشی قرض 897ارب روپے ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت  میں اضافے سے گردشی قرض کم کیا جائے گا اور ایل این جی کے نرخ کو گیس ریٹ سے الگ کیا جائے گا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ کمرشل صارفین ہوٹلز  اور دیگر صنعتوں کو ایل این جی پر لایا جائے گا۔ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے گیس نرخ میں اضافہ نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version