بزنس کلاس میں سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر

بزنس کلاس میں سفر کرنے والے افراد کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے تناظر میں حکومت بین الاقوامی بزنس کلاس کے ٹکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے اور جانے والے بزنس کلاس کے مسافروں پر 17 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی جبکہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو اس بارے میں آگاہ بھی کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی سخت شرائط، حکومت نے ہوشربا مہنگائی کرنے کی حامی بھرلی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیوٹی کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس ٹکٹس پر لگائی جائے گی جبکہ بین الاقوامی فضائی ٹکٹس میں 50 ہزار روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی حتمی ہدایات کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی ایئرپورٹس سے ڈالر اور غیر ملکی اسمگلنگ روکنے کیلئے اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

