آئی ایم ایف کی شرط، بجلی صارفین سے سالانہ 335 ارب سرچارج لینے کا فیصلہ

کراچی والوں کیلئے بری خبر؛ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر بجلی صارفین پر 3.82 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ای سی سی اجلاس میں آئندہ مالی سال کے دوران بجلی صارفین سے سرچارج کی مد میں 335 ارب روپے وصول کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اضافی سرچارج کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرط، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کردیا گیا
سرچارج سے حاصل ہونے والی رقم سے حکومت کے ذمہ پاورسیکٹر کے بقایاجات پر سود کی ادائیگی کی جائے گی۔
ای سی سی اجلاس میں کے الیکٹرک صارفین کو یکساں ٹیرف کے نفاذ کی بھی منظوری دے دی گئی۔کے الیکٹرک صارفین پر ایک روپے 55 پیسے سے لے کر 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک اضافی بوجھ پڑے گا۔
ای سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے 100 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 1.4 روپے ،700 یونٹ والے صارفین کے لیے 3.2 روپے اور عارضی رہائشی صارفین کے لیے بجلی 4.45 روپے تک مہنگی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ
صنعتی صارفین کے لیے بھی بجلی 4.45 روپے فی یونٹ مہنگی ہوجائے گی۔
ای سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ سہ ماہی بنیادوں پر بھی بجلی کے ریٹ 1.55 روپے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

