آئی ایم ایف کی شرط، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کردیا گیا

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کردیا گیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 5 روپے اضافے سے 45 روپے فی لیٹر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں 5 ارب روپے سے زائد اضافہ
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 7 روپے 77 پیسے اضافے سے 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔
لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد لائٹ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 27 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط نظر انداز کردی، پیٹرولیم لیوی میں بڑی کمی
آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔ پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس صفر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

