Advertisement

ملک کا ٹیکسٹائل سیکٹر ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا، اپٹما

اپٹما

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما) کا کہنا ہے کہ  ملک کا ٹیکسٹائل سیکٹر ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے گورنر اسٹیٹ بینک کو ٹیکسٹائل سیکٹر کے ڈیفالٹ  کے خطرے سے متعلق  خط لکھ دیا۔

اپٹما نے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کو لکھے گئے خط میں شدید تحفظات کا اظہار  کیا۔

خط میں کہا گیا  کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اس وقت تین اہم مسائل کا سامنا ہے۔ ملک میں ٹیکسٹائل سیکٹر 50 فیصد سے کم پیداواری صلاحیت پر چل پارہی ہیں۔

خط میں انکشاف کیا گیا کہ ملک بھر میں ٹیکسٹائل سیکٹر سے اب تک تقریباً70 لاکھ افراد بے روزگار ہوچکےہیں۔ موجودہ حالات میں اگر ٹیکسٹائل سیکٹر بند ہوگیا تو بڑی بے روزگاری ہوگی، ایک کروڑ سے زائد افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔

Advertisement

اپٹما کے مطابق  ٹیکسٹال سیکٹر کے بند ہونے سے 10 ارب ڈالر کی سالانہ برآمدات کا نقصان بھی ہوگا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ  سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ملک میں مقامی کپاس کی پیداوار 50 لاکھ بیلز کی کم سطح تک رہ رہی ہیں۔ ملک میں کپاس کی 2 ارب ڈالر مالیت کے برابر پیداوار کم رہی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کو درآمدی کپاس کی ایک کروڑ بیلز درآمد کرنا پڑیں گی۔ ملک میں درآمدی کپاس کے لیے بینکس ایل سی نہیں کھول رہے۔

اپٹما کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل ملز کے پاس کپاس کے اسٹاک ختم ہونے کے قریب ہیں ۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کے مزید صنعتی کپاس نہ ہونے سے جلد مکمل بند ہوجائیں گی۔

اپٹما نے گورنر اسٹیٹ بینک سے درآمدی کپاس کی ایل سی فوری کھلوانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے درآمدی کپاس کے کنسائمنٹ پورٹ پر پھسنے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version