Advertisement

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

مصدق ملک

پیٹرول ڈیلرز کی ہڑتال؛ مصدق ملک نے بڑا اعلان کردیا

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن اور شپمنٹ پر بات ہو رہی ہے کیوں کہ ان کے ذخائر دور ہیں، وہاں سے پاکستان تک 20 سے 25 دن لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کے آخر تک ہماری طرف سے ڈیڈ لائن تھی اور جلد تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے کہا کہ اپریل میں روس سے تیل خریدنے کا پہلا آرڈر دیا جائے گا جس کے بعد تسلسل سے سستا تیل ملتا رہے گا۔

  مصدق ملک نے کہا کہ گھریلو صارفین کیلئے کھانا بنانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس میں صبح 6 سے 9 تک، دوپہر 12 سے 2 تک اور شام 6 سے رات 9 تک گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ آنے والے وقت میں اشیاء کی قیمتیں کم ہوں گی، مصدق ملک

انہوں نے کہا کہ ملک کا قانون امیر، غریب سب کیلئے برابر ہونا چاہیے، نوازشریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹایا گیا جبکہ عمران خان سب کو کہہ رہا ہے کہ میں طاقتور ہوں مجھ پر قوانین لاگو نہیں ہوتے۔

مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان ریاست مدینہ کے دعوے میں بھی دہرا معیار رکھتے ہیں، دوسروں کے بچوں کو جیل بھرنے کیلئے راغب کرتے ہیں اور خود گرفتاری سے ڈرتے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان نے اسکولوں اور اسپتالوں کیلئے مختص 250 ملین ڈالر ملک ریاض کو دے کر فرد واحد کو نوازا اور اسکے بدلے میں 450 کنال زمین حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو اداروں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں اور ہجوم اکٹھا کر کے اداروں کو مرعوب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان کسے کہہ رہے ہیں کہ بات کرنے کو تیار ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version