رمضان المبارک سے قبل عوام کیلئے بری خبر

رمضان المبارک سے قبل عوام کیلئے بری خبر
رمضان المبارک سے قبل عوام کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق مقدس مہینے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہیں منافع خوروں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دگنی کردیں۔
مقامی مارکیٹوں میں برانڈڈ تیل کی قیمت 680 روپے کلو تک پہنچ گئی۔
بڑے برانڈ کے تیل کی 640 سے 680 روپے فی لیٹر میں فروخت جاری ہے۔
ریٹیلرز گروسسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں چکی اور فائن آٹے کی قیمت 165 روپے فی کلو کی بلند سطح تک پہنچ گئی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ چینی کی قیمت بھی 105 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
ماش کی دال 450 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے جبکہ مسور کی دال 300 روپے فی کلو سے زائد میں فروخت کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News