عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق اہم خبر آگئی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک ایس ایم ایس سروس اور بینکوں کے ذریعے بھی عوام کو نئے نوٹ نہیں دے گا۔
واضح رہے کہ کورونا سے قبل ہر سال اسٹیٹ بینک عید پر شہریوں کو نئے نوٹ جاری کرتا تھا، کویڈ 19 کے بعد اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کا اجراء روک دیا تھا۔
اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے متعلقہ برانچ سے نئے نوٹ لینے کا سلسلہ جاری شروع کیا تھا لیکن اس سال وہ بھی ختم کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

