روسی تیل پیٹرول پمپ پر کتنا سستا ملے گا؟ اہم خبر آ گئی

روسی تیل پیٹرول پمپ پر کتنا سستا ملے گا؟ اہم خبر آ گئی
روسی تیل پیٹرول پمپ پر کتنا سستا ملے گا اس حوالے سے اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم نے جو روسی تیل خریدنے سے متعلق کمرشل ڈیل کی ہے اس میں ملک کو فائدہ ہے، پاکستان کو روسی تیل خریدنے سے کوئی نقصان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو روسی تیل خریدنے سے کوئی نقصان نہیں البتہ کتنا فائدہ ہوگا یہ نہیں بتا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ روسی خام تیل لانے پر ہماری انشورنس کاسٹ بھی بڑھی ہے، روسی تیل لانے سے ٹرانسپورٹیشن کاسٹ بڑھ جائے گی۔ تیل کی ادائیگی کسی بھی کرنسی میں ہو فرق نہیں پڑتا، جس کرنسی میں بھی ہمارے پاس لیکوڈیٹی ہوگی اس میں ادائیگی کریں گے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں روسی تیل کا فائدہ نہیں تو ماضی میں کیوں روسی تیل کی بات کیا کرتے تھے؟ روسی تیل سستا نہیں تھا تو لانے کے اعلانات کیوں کررہے تھے؟ روس میں تقریباً 8 قسم کے خام تیل دستیاب ہیں، ہم روس سے یورول خام تیل لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی ریفائنریز لائٹ عربین خام تیل ریفائن کرنے کے لیے ڈیزائن ہیں، عربین لائٹ خام تیل کے ساتھ 30 سے 35 فیصد تک یورول کو ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے، روسی خام تیل کی ریفائنری سے فرنس آئل کی پروڈکشن بڑھ جائے گی۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل روسی جہاز خام تیل لے کر کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، مذکورہ روسی جہاز میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News