Advertisement

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا عذاب، شدید گرمی و حبس میں شہریوں کا برا حال

لوڈشیڈنگ

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا عذاب، شدید گرمی و حبس میں شہریوں کا برا حال

کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی بدترین لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، سخت گرمی و حبس کے باعث ان کا براحال ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سورج آج کل آگ برسا رہا ہے اور شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ نے گرمی کے ستائے عوام پر دوہرا عذاب ڈھا رکھا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں 10 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے۔

کراچی کے علاقے سرجانی، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، لسبیلہ، سول لائنز، لانڈھی، اورنگی، کورنگی، ملیر اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

اس کے علاوہ صدر، لیاری اور کیماڑی کے مکین بھی طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں۔

Advertisement

شہریوں کا کہنا ہے کہ مرمت اور فالٹس کی درستگی کے نام پر بھی بجلی بند رکھی جا رہی ہے۔

پشاور اور گردونواح

پشاور اور گرد ونواح میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

پشاور کے شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیہاتی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اور دور افتادہ اور مضافاتی علاقوں میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

سکھر

شدید گرمی میں سکھر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شیڈول لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ بلاجواز بجلی بند کی جاری ہے۔

Advertisement

سکھر میں رائل روڈ، قریشی روڈ، بھوسہ لین، نیوپنڈ، تھرمل کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب زیادہ ہے، ان علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں بھی بجلی لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔

شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے تک ہوگیا جبکہ نواحی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کی جا رہی ہے۔

گاؤں دیہات میں 16 سے 18 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، تاہم بجلی نہ ہونے سے گھریلو صارفین اور کاروباری حضرات کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
ایف بی آر کا بڑا اقدام؛ ٹیکس چوری کرنے والے جیولرز کا ڈیٹا جمع، نوٹسز جاری
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version