بجلی کے بلوں میں عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت خزانہ کے حکام نے انکشاف کیا کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی۔
حکام نے بتایا کہ بجلی کے بلوں میں 50 روپے ٹی وی اور ریڈیو فیس عائد ہوگی، تاہم وزارت اطلاعات نے اس حوالے سے سمری تیار کرلی ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں 35 روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی۔
حکام کے مطابق سینیٹ کمیٹی نے یہ سفارش کی تھی جس پر کام کیا گیا ہے، ان میں سے نقصان میں جانے والوں اداروں کی نجکاری کی سفارش تھی۔
وزارت خزانہ کے حکام نے مزید بتایا کہ اداروں کی نجکاری کا معاملہ پالیسی سے متعلق ہے۔ تاہم وزارت خزانہ کو خزانہ کمیٹی کی 55 سفارشات موصول ہوئی تھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/07/464734/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/07/464734/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News