Advertisement

حکومت کا ملکی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے بڑا اقدام

ملکی آئی ٹی

حکومت کا ملکی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے بڑا اقدام

حکومت کی طرف سے ملکی انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) برآمدات بڑھانے کیلئے بڑا اقدام کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرینا ہوٹل اسلام آباد میں پاک فوج کے تعاون سے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت قومی آئی ٹی سیمینار کا انعقاد آج کیا جا رہا ہے، جس میں وزیراعظم، آرمی چیف، وفاقی وزراء اور صوبائی وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، خلیجی ممالک، چین اور یورپی یونین کے سفارتکار اور شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔

 قومی آئی ٹی سیمینار کا بنیادی مقصد پاکستان میں آئی ٹی شعبے کی استعداد اور صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

سیمینار کا انعقاد اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے زیر اہتمام معاشی ترقی کے بحالی منصوبے کی ایک کڑی ہے، یہ آئی ٹی شعبے میں انقلاب ملکی معیشت کے دیگر شعبوں میں بھی ترقی کا باعث بنے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے ایسے متعدد منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جو اس کے بقول ملکی آئی ٹی انڈسٹری کے لیے ’گیم چینجر‘ ثابت ہوں گے۔ تاہم ماہرین کے مطابق پاکستان کو اس سمت میں ابھی ایک لمبا سفر کرنا ہے۔

Advertisement

پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دعٰوی کیا ہے کہ ملکی آئی ٹی ایکسپورٹ اگلے تین برسوں میں 15 بلین ڈالرز تک پہنچ جائیں گی جبکہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کا حجم دس ارب ڈالرز سے بھی زیادہ ہو جائے گا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ گزشتہ دو تین دہائیوں سے بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی انرجی کی قیمتیں، مختلف طرح کی سبسڈیز کے خاتمے اور بڑے شہروں میں امن و امان کی غیر تسلی بخش صورتحال کے پیش نظر پاکستانی درآمدات کو عالمی مارکیٹ میں اپنے حریفوں سے مقابلہ کرنے میں دشواری کا سامنا  ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/07/491507/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/07/491507/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version