قوانین کی خلاف ورزی پر بینکوں پر بھاری جرمانے عائد

قوانین کی خلاف ورزی پر بینکوں پر بھاری جرمانے عائد
اسٹیٹ بینک کی جانب سے دیگر بینکوں پر قوائد وضوابط کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 6 بینکوں پر 35 کروڑ 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک پر 14 کروڑ 40 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جبکہ بینک الفلاح پر 12 کروڑ سے زائد روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ میزان بینک پر 3 کروڑ 80 لاکھ روپے اور الائیڈ بینک پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب کوآپریٹو بینک پر 1 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ بینک الحبیب پر 1 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محرم الحرام کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت تمام بینک 28 اور 29 جولائی کو بند رہیں گے۔
28 اور 29 جولائی کو 9 اور 10 محرم الحرام کے باعث عام تعطیل ہوگی جس کی وجہ سے بینکس اور مالیاتی ادارے بند ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/07/594524/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/07/594524/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News