ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا اور محکمہ شماریات نے ہفتہ وار صورتحال پر اعدادوشمار جاری کردیے۔
قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.16 فیصد پر پہنچ گئی جبکہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی مین 0.07 فیصد کی معمولی کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلی 26 روپے 32 پیسے مہنگے ہوئے جبکہ حالیہ ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 6 روپے 63 پیسے اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 11 روپے 7 پیسے اضافہ ہوا اور لہسن 8 روپے 4 پیسے اور چاول 2 روپے 69 پیسے مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ دال مسور 2 روپے 29 پیسے، دال مونگ 1 روپے 62 پیسے اور دال ماش 17 پیسے مہنگی ہوئی جبکہ ہفتے کے دوران پیاز، آٹا، چکن، آئل سمیت 9 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 57 پیسے تک مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/07/696934/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/07/696934/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

