Advertisement

پاکستان میں سعودی آئل ریفائنری کے قیام میں اہم پیش رفت، جلد معاہدے کا امکان

سعودی آئل ریفائنری

پاکستان میں سعودی آئل ریفائنری کے قیام میں اہم پیش رفت، جلد معاہدے کا امکان

پاکستان میں سعودی آئل ریفائنری کے قیام میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل ریفائنری پر اگست کے پہلے ہفتے میں دستخط کیے جانے کا امکان ہے جس کے تحت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان میں ریفائنریز میں 15ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

پیٹرولیم ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایم او یوز پہلے ہوچکے ہیں اب  معاہدہ ہوگا،ریفائنری کے قیام سے پاکستان کی اسٹوریج صلاحیت بڑھے گی۔

حکام نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ریفائنری پالیسی منظور کر چکے ہیں، سعودی عرب امارات اور دیگر ممالک منرل ڈویلپمنٹ میں بھی سرمایہ کاری کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دو روزہ عالمی منرل کانفرنس 31 جولائی کو متوقع ہے، اس حوالے سے سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر ممالک کو دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ اسی منرل کانفرنس میں پاک سعودی عرب ریفائنری کے معاہدے پر دسخط کا امکان ہے، پاکستان میں ستر فیصد منرل کی تلاش پر کام ہی نہیں ہوسکا تاہم  کے پی بلوچستان میں منرل کیلئے میپنگ کی جائے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version