Advertisement

وہی ہوا جس کا ڈر تھا؛ عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

وہی ہوا جس کا ڈر تھا؛ عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

چینی کی قیمت سے متعلق عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی غلہ منڈی میں 800 روپے اضافہ کے ساتھ چینی کی ڈھائی من کی بوری 12980 روپے تک جا پہنچی ہے۔

جبکہ عام مارکیٹ میں چینی 130 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک کلو چینی 130 روپے کی ہوگئی ہے، پہلے 100 روپے تھی پھر 120 ہوئی اور 130 ہوگئی ہے، اب کہہ رہے ہیں 150 ہو رہی ہے دو کلو آٹا 500 روپے کمانے والا بندہ کیا کرے گا۔

دوسری جانب آئے روز چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت سے دکاندار بھی پریشان ہیں، چینی مافیا دکانداروں کے کاروبار کو متاثرکررہا ہے۔

Advertisement

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے اندرچینی کی فی بوری 800 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے اور گاہک علیحدہ پریشان ہے ہم لوگ بھی ڈسٹرب ہیں، گاہک کہتا ہے اتنے ریٹ بڑھ گئے ہیں، غلہ منڈی سے مہنگا لائیں گے تو ہم کس طرح کم ریٹ پر دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام نے حکومت سے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version