Advertisement

پابندی کے باوجود کرپٹو کرنسی کاروبار جاری، شہری لٹنے لگے

کرپٹو کرنسی

پابندی کے باوجود کرپٹو کرنسی کاروبار جاری، شہری لٹنے لگے

پابندی کے باوجود پاکستان میں آن لائن کرنسی کے نام پر فراڈ جاری ہے، کرپٹو ٹریڈنگ کے ذریعے جعل ساز عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی اور ایف آئی اے سمیت متعلقہ ادارے خاموشی تماشائی بن گئے جبکہ وزارت آئی ٹی کے پاس کرپٹو کرنسی فراڈ کی شکایات کے انبار لگ گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق شہریوں کے اربوں روپے ڈوب گئے ٹوئٹر، انسٹا گرام اور دیگر ایپس پر ٹریڈنگ کے نام پر بڑے پیمانے پر فراڈ کیا جارہا ہے، شہریوں کو پہلے سرمایہ کاری کرنے کا جھانسہ دیا جاتا ہے، پھر اکاونٹ یا ٹریڈنگ کمپنی بند کرکے سب کچھ ہتھیا لیا جاتا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بڑی رقم بطور سرمایہ کاری کہا جاتا ہے پھر کل سرمایہ کاری سے کٹوتی شروع کر دیتے ہیں، اکاونٹ کو محفوظ بنانے کے نام پر الگ فیس مانگی جاتی ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ کرپٹو میں سرمایہ کاری کیلئے کار، سونا، جائیداد سب بیچ دی، کرپٹو ٹریڈنگ میں ایک پلان کے تحت مارکیٹ کریش کی جاتی ہے، کرپٹو ٹریڈنگ کمپنیاں شہریوں کی جمع پونجی لوٹنے میں مصروف ہیں۔

اس حوالے سے وزارت آئی ٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ پر پاکستان میں پابندی عائد ہے، کرپٹو کرنسی کے حوالے سے شکایات ایف آئی اے کو بھیجی جاتی ہیں اور ایف آئی اے کیسز رجسٹرڈ کر کے تحقیقات کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version