Advertisement

400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ

  • فہد
  • شيئر

انوار الحق

اسلام آباد: نگران حکومت نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج اجلاس ہوا جس میں جولائی کے ماہ کے بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے اجلاس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئی ایم ایف معاہدہ کے باعث بجلی پر سبسڈی کی صورت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ممکن نہیں۔

توانائی ڈویژن کی جانب سے کابینہ اجلاس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق مختلف آپشنز پیش کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے آئندہ چھ ماہ کے دوران اقساط میں بل وصول کیے جائیں گے لیکن ایسا صرف آئی ایم ایف کی رضامندی سے ممکن ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اس بارے میں آئی ایم ایف سے رابطہ کرے گی جب کہ کابینہ نے توانائی ڈویژن کو طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب واپڈا، تقسیم کار کمپنیوں اور متعلقہ اداروں کے ملازمین کو دیے جانے والے مفت بجلی کے یونٹس پر فیصلہ بھی نہیں ہوسکا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ اسٹیرنگ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ہانگ کانگ اگزامینیشن اتھارٹی سے معاہدے، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ووکیشنل ٹریننگ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت سمیت پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی ہے۔

علاوہ ازیں اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری بھی دے دی ہے۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/08/150906/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/08/150906/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version