Advertisement

ملک میں 40 ارب سے زائد غیر قانونی اور اسمگل شدہ سگریٹ کے استعمال کا انکشاف

سگریٹ

اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن؛ اسمگل شدہ 15 کروڑ 60 لاکھ روپے کی سگریٹس ضبط

ملک میں غیر قانونی اور اسمگل شدہ سگریٹ کا استعمال 40 ارب سگریٹ تک پہنچ گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اور اسمگل شدہ سگریٹ کی فروخت بڑھنے سے 66 ارب روپے کے ٹیکس  کا نقصان ہورہا ہے۔

گزشتہ مالی سال سگریٹ سے 240 ارب کی بجائے 174 ارب روپے کی ایکسائز ڈیوٹی ملی۔

ٹیکس چوری میں ملوث سگریٹ فیکٹریاں غیر قانونی طور پر تمباکو خریداری  میں شامل  ہیں۔اس سال سیزن میں پاکستان تمباکو بورڈ کو انڈسٹری کی جانب سے 75 ملین کلو کی طلب کا تخمینہ جمع کروایا گیا۔

موسمی طوفان کی وجہ سے موجودہ سیزن میں 85 کی بجائے 72 ملین کلو تمباکو کاشت ہو سکا۔موجودہ صورتحال میں 13 ملین کلو تمباکو کی کمی ہے ۔

Advertisement

حکومت کی جانب سے کم از کم فی کلو تمباکو کی قیمت 310 روپے مقرر ہے جبکہ موجودہ سیزن میں تمباکو فی کلو 430 روپے سے لے کر 1400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

 تمباکو کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کی تمباکو برآمدات میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔موجودہ سال ملکی  تمباکو برآمدات کا ہدف 42 ملین کلو تھا۔

تمباکو برآمدات کے ہدف کا حجم 100 ملین ڈالر تھا۔ تمباکو کی قیمتوں میں شدید اضافہ سے برآمدات کے ہدف کا حصول ناکام ہو رہا ہے۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022-23 میں سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکسوں کی شرح میں 150 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ابھی تک تمام سگریٹ فیکٹریوں پر لاگو نہیں کیا جا سکا۔

ٹیکسز میں اضافہ کے بعد سے اسمگل سگریٹوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اگلے سال قانونی سگریٹ کم اور غیر قانونی سگریٹ زیادہ تعداد میں فروخت ہونے کا اندازہ ہے۔

حکومت آزاد کشمیر میں سگریٹ فیکٹریوں پر ٹریک اینڈ ٹریس کو فوری طور پر لاگو کرے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/08/158978/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/08/158978/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version