بجلی بلوں میں ریلیف کے معاملے پر آئی ایم ایف نے وقت مانگ لیا

بجلی کے بلوں میں ریلیف کے معاملے پر آئی ایم ایف نے وقت مانگ لیا
بجلی کے بلوں میں ریلیف کے معاملے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے وقت مانگ لیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے اگست کے بجلی بلوں کی وصولی اگلے چھ ماہ میں کرنے کی منظوری نہ دی، آئی ایم ایف بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے پر غوروخوض کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے اگست کے بجلی بلوں کی وصولی تین اقساط میں کرنے کی تجویز دی تھی، اگست کے بجلی بلوں کی وصولی اقساط میں اکتوبر تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے، آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد ادائیگی تین ماہ کے بلوں شامل کی جائے گی۔
گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں بجلی کے بلوں میں ریلیف کو آئی ایم ایف منظوری سے مشروط کیا گیا، وزارت خزانہ نے ریلیف کے لئے آئی ایم ایف منظوری کے حوالے سے بریفنگ دی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں جاری احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی تجاویز زیر غور ہیں، تاہم عوام کی جانب سے بجلی کے بلز جمع نہ کرانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/08/302705/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/08/302705/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News