Advertisement

مشہور برانڈ نے دنیا کی مہنگی ترین گاڑی متعارف کرادی

برطانوی کار ساز کمپنی رولز رائس کی تیار کردہ ‘لا روز نوئر ڈراپٹیل’ کار دنیا کی مہنگی ترین کار بن گئی ہے۔

دو دروازوں والی دو نشستوں والی کار 1930 کی دہائی کی سپر اسپیڈ لگژری بوٹس سے متاثر ہے۔

اگرچہ کمپنی نے اس کی صحیح قیمت نہیں بتائی ہے لیکن اس کی قیمت کا تخمینہ 30 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے جس کا مطلب پاکستانی کرنسی میں تقریباً 9 ارب روپے ہے۔

کمپنی اس کار کے صرف چار یونٹ بنائے گی اور ہر یونٹ خریدار کی ڈیزائن کی ضروریات کے مطابق بنایا جائے گا۔ یہ کار پانچ سالوں میں بنائی گئی ہے اور اس کا 6.7 لیٹر v12 انجن 593 ہارس پاور فراہم کرتا ہے۔

اس کار میں سرخ اور سیاہ رنگ کا امتزاج ہے اور اس کا اندرونی حصہ گلاب کی پنکھڑیوں جیسا لگتا ہے۔ کمپنی نے اس کار کے پہلے خریداروں کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں لیکن کہا جا رہا ہے کہ وہ انتہائی امیر جوڑے ہیں۔

Advertisement

اس کار کو کیلیفورنیا میں مونٹیری کار ویک میں لانچ کیا گیا تھا اور کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ یونٹ خریدار کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ کار پانچ سیکنڈ میں 0 سے 62 کلومیٹر کی رفتار پکڑ سکتی ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 155 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

اس سے قبل اسی کار ساز کمپنی کی بوٹ ٹیل کار دنیا کی سب سے مہنگی کار تھی اور اسے مئی 2021 میں لانچ کیا گیا تھا۔ اس وقت اس کی قیمت 28 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/08/339478/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/08/339478/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version