Advertisement

چکن کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر

مرغی

چکن کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر

لاہور: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں برائلر مرغی کا گوشت سستا ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8روپے کمی ہوئی ہے، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے گوشت کی سرکاری قیمت 585 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 294 روپے فی درجن ریٹ برقرار رہا جبکہ انڈوں کی پیٹی 8700 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

سبزی نرخ صورتحال

آلو کا سرکاری ریٹ 73 روپے فی کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں آلو 90 سے 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

Advertisement

پیاز کی قیمت 8 روپے اضافے سے 73 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں پیاز کی فروخت 80 سے 90 روپے فی کلو ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ ٹماٹر کا سرکاری نرخ 85 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

مارکیٹ میں لہسن 500 اور ادرک 1000 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ پھول گوبھی 150، بھنڈی 120، مٹر 350، کریلے 140 اور ٹینڈے 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/08/763875/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/08/763875/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version