ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستانی معیشت سے متعلق بڑی پیشگوئی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستانی معیشت سے متعلق بڑی پیشگوئی
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو میں اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے ڈی بی نے ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 0.3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جبکہ مہنگائی کی شرح بھی 29.2 فیصد سے کم ہوکر 25 فیصد تک آنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ عالمی قیمتوں کے جھٹکے اور سست عالمی معاشی نمو کے خطرات موجود ہیں، پاکستانی معیشت کو سیلاب، عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے اور سیاسی عدم استحکام نے نقصان پہنچایا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی ایڈجسٹمنٹ پروگرام کے نفاذ اور عام انتخابات سے اعتماد میں اضافہ متوقع ہے، درآمدی کنٹرول میں نرمی سے سرمایہ کاری میں مدد کا امکان ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ذرعی شعبے میں حکومتی اصلاحات اور سبسڈی سے ذرعی شعبے میں نمو کا امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/09/190556/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/09/190556/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

