بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزارت توانائی کا بڑا فیصلہ

بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزارت توانائی کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد: بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزارت توانائی کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کے گریڈ 17 سے 19 تک فیلڈ افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت توانائی کے حکام نے بتایا کہ وزارت توانائی نے ڈسکوز کو ہدایات جاری کردی ہیں، پورے ملک میں پندرہ سو سے زائد افسران تبدیل ہوں گے۔
حکام کے مطابق ایس ڈی او ایکسین سپریٹنڈنٹ انجینئرز کے تبادلے کریں گے، شام تک تمام ڈسکوز تیادلوں پر عمل درآمد کریں گی۔
حکام وزارت توانائی نے مزید بتایا کہ تبادلوں سے کئی سالوں سے ایک جگہ پر تعیناتی افسران کو دیگر سرکلز میں بھیجا جائے گا۔
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کنڈا کلچر کی روک تھام کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/09/407287/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/09/407287/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

