Advertisement

سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی

سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 117 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں ملک سے 1175000 ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 117 فیصد زیادہ ہیں۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 541000 ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ اگست میں 725000 ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 87 فیصد زیادہ ہیں۔

گزشتہ سال اگست میں 387000 ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ جولائی کے مقابلے میں اگست میں ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 61 فیصد کی نمو دیکھنے میں آئی۔

Advertisement

جولائی میں 450000 ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو اگست میں بڑھ کر 725000 ٹن ہوگئیں۔

مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں 7714000 ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5337000 ٹن تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/09/431915/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/09/431915/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version