پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں فیول پرائس کمیٹی نے اکتوبر 2023 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کی منظوری دی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق پیٹرول سپر 98 جو ستمبر میں 3.42 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا اب یکم اکتوبر سے اس کی قیمت بڑھ کر 3.44 درہم میں فروخت کیا جائے گا۔
پیٹرول اسپیشل 95 جو ستمبر میں 3.31 درہم میں دستیاب تھا، اب اضافے کے بعد یکم اکتوبر سے 3.33 درہم میں دستیاب ہوگا۔
ای پلس 91 کے نرخ جو ستمبر میں 3.23 درہم تھے۔ اکتوبر میں اضافے کے بعد 3.26 درہم ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 4.57 درہم مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر میں ڈیزل 3.40 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/10/361531/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/10/361531/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News