گیس صارفین کیلئے انتہائی بری خبر

حکومت کا جنوری 2024 سے گیس کی قیمتیں پھر بڑھانے کا فیصلہ
گیس صارفین کیلئے انتہائی بُری خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسمِ سرما میں دسمبر تک گیس صرف کھانا تیار کرنے کے اوقات میں دستیاب ہوگی۔
رواں سال دسمبر کے پہلے ہفتے کیلئے ایل این جی کارگو کا سودا طے پاگیا۔
دستاویز کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کا غیر ملکی کمپنی سے دسمبر کے پہلے ہفتے کیلئے ایل این جی کارگو کا سودا طے پاگیا ہے۔
کارگو کی قیمت 15.7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو، دوسرے ہفتے کیلیے قیمت 19.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ دسمبر کے تیسرے اور آخری ہفتے کیلئے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔
حکام وزارت توانائی کے مطابق جنوری اور فروری کیلئے ایل این جی کا بندوبست نہیں، دسمبر تک گیس صرف کھانا تیار کرنے کے اوقات میں دستیاب ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/10/529541/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/10/529541/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News