گھریلو صارفین کو کتنے گھنٹے گیس ملے گی، وفاقی وزیر کا بیان آ گیا

نگران وزیرِ توانائی محمد علی کا سردیوں میں گیس کی فراہمی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ توانائی محمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس قیمتوں میں اضافے کا اثر تندور والوں پر نہیں پڑے گا، ایل پی جی قیمتوں اور سپلائی پر اوگرا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایل پی جی سے متعلق سمری لا رہے ہیں، جو حالات ہیں لگتا ہے کہ گھروں کو ایل پی جی گیس پر شفٹ ہونا ہو گا۔
محمد علی نے کہا کہ پاکستان ریفائنری نے روس کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، پاکستان ریفائنری روس سے خام تیل خریدے گی، اس خام تیل کی درآمد سے 10سے 15 ڈالر فی بیرل فائدہ ہو گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ مجموعی طور پر 8 گھنٹے تک گیس فراہم کر سکیں۔ سستی گیس کی وجہ سے گیس کمپنیوں کے نقصانات 400 ارب روپے ہیں، دسمبر کے لیے ایل این جی کے 2 کارگوز خرید لیے ہیں۔ جنوری کے لیے بھی ایل این جی کے 2 کارگوز خریدیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/10/546901/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/10/546901/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News