گورنر اسٹیٹ بینک نے اہم اعلان کردیا

گورنر اسٹیٹ بینک نے اہم اعلان کردیا
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اہم اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں آئی سی بی سی بینک کے زیر اہتمام ”آر ایم بی کے استعمال کو سرحد پار تصفیہ میں فروغ دینا” کے موضوع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں قواعد و ضوابط کے لحاظ سے چینی کرنسی آر ایم بی کو دیگر بین الاقوامی کرنسیوں جیسے کہ امریکی ڈالر، یورو اور جاپانی ین کے مساوی حیثیت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرکاری اور نجی دونوں شعبے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کیلئے آر ایم بی کا انتخاب کرنے کیلئے آزاد ہیں۔
جمیل احمد نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارت میں آر ایم بی کے استعمال کو فروغ دینے کی مرکزی بینک کی کوششوں کے نتیجے میں چین سے پاکستان کی آر ایم بی میں درآمدات مالی سال 18 میں تقریباً 2 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 22 میں تقریباً 18 فیصد ہوگئی ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ چین کے ساتھ سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کے لین دین کو طے کرنے کیلئے رینمنبی (RMB) کا استعمال ان تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/10/626963/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/business/2023/10/626963/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

